By | March 8, 2021
دل کے مریضوں کیلئے زندگی کا تحفہ

دل کے مریضوں کیلئے زندگی کا تحفہ جب بات امراض قلب کی ہو تو یہ درحقیقت شریانوں کی بندش کا نتیجہ ہوتا ہے کیونکہ عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ مختلف عناصر جیسے کیلشیئم، پلاک اور فیٹی ایسڈز، چربی جمع ہوکر شریانوں کو بندکردیتے ہیں، جس کی وجہ سے خون کی روانی متاثر ہوتی ہے جو ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بہت حد تک بڑھا دیتی ہے۔دل کی بند شریانیں کھولنے کیلئے نہایت ہی کامیاب  مجرب نسخہ جو آپ کو بتائیں گے ۔ انسانی جسم میں عام طور پر 5 سے 6 لٹر خون ہر وقت موجود ہوتا ہے اور انسانی دل ایک منٹ میں 5لٹر خون صاف کرتا ہے تاکہ اس سے فاسد مادوں کو الگ کر کے تازہ خون جسم کو مہیا کیا جاسکے ۔

اس کیلئے دل خون کو پمپ کرتا ہے جس سے دل کے سیلز پھیلتے اور سکڑتے ہیں اس کو ہرٹ بیٹ کہتے ہیں اگر خون بہت گاڑھا ہو جائے یا خون میں کسی انفیکشن کیوجہ سے کلاٹ یا پلاق بن جائے تو اس کیوجہ سے دل کی شریانیں بلاک  یا بند ہونے کا خطرہ ہوتا ہے اور اگر ٹیسٹوں سے ثابت ہوجائے کہ دل کی شریانیں بند ہیں اور ڈاکٹر ز بائی پاس یعنی دل کے آپریشن کا مشورہ دیں تو آپریشن سے قبل اللہ پر توکل کرتے ہوئے یہ نسخہ ایک بار ضرور آزمائیں آپریشن تو آخری حل ہے انشاء اللہ اس نسخہ سے آپ کو آپریشن کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔

لیمن کا رس ایک پیالی،
ادرک کا رس ایک پیالی
،لہسن کا رس ایک پیالی،
سیب کا سرکہ ایک پیالی،
کوشش کریں کہ ادرک تیزاب سے دھلا نہ ہو اس کیلئے محنت کرکے تیزاب سے پاک ادرک ہی لیں جوکہ بہت فائدہ دے گا۔
ان سب اجزاء کو چولہے پر دھیمی آنچ پر آدھا گھنٹہ تک پکائیں

جب محلول تقریباً کم ہوکر 3 یا 4 پیالی رہ جائے تو اتار لیں اور پوری طرح ٹھنڈا ہونے دیں اور اس میں تین پیالی چھوٹی مکھی یا بری مکھی کا شہد ملا لیں کوشش کریں شہد خالص ہو اگر چھوٹی مکھی کا شہد کہیں سے نہ ملے تو بڑی مکھی کا استعمال کرسکتے ہیں ان سب کو مکس کرکے کسی برتن میں رکھ لیں آپ کی دوا تیار ہے ۔
ہر صبح نہار منہ اس دوا کے تین بڑے چمچ بھرکر کھائیں او ر اس کو لگاتار 3مہینے تک لگاتار استعمال کریں آپ خود اس کا فائدہ دیکھیں گے اپنی تسلی کیلئے آپ دوائی شروع کرنے سے پہلے اپنے ٹیسٹ کروا لیں اور درمیان میں بھی کرواتے رہیں۔ انشاء اللہ آپ کی سوچ سے زیادہ اچھا رزلٹ ملے گا

اللہ شفاء دینے والا ہے ۔ صبح کی سیر کرنا اور چلنے کی عادت انسان کو فٹ رکھنے میں بہت مددگار ہوتی ہے اور آج کل کے دور میں زیادہ چلنا پھر نا لوگ مناسب نہیں سمجھتے شرم محسوس کرتے ہیں اپنی بے عزتی سمجھتے ہیں اسی وجہ سے جسم میں دل اور بلڈ پریشر کی بیماری عام ہے پیدل چلنا اپنی زندگی کا معمول بنا لیں۔کوشش کریں جتنا زیادہ پیدل چل سکتے ہیں چلیں اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز دل کے عارضہ میں مبتلا ہے تو اس نسخہ کو لازمی استعمال کریں۔ اگر آپ صحت مند ہیں تب بھی اس نسخہ کو مہینہ میں ایک بار یا 6مہینہ میں ایک بار لازمی استعمال کریں ۔اس سے آپ کے جسم کی بند شریانیں کھل جائیں گے دل کی بیماری کا چانس نہیں رہے گا اور Budgeting Loanجوانی دیر تک برقرار رہے گی ۔

Watch Video

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

CommentLuv badge